ہوم   > کھیل

پاکستان کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا، بھارت کو شکست

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دی۔

بھارت کو پہلے ہاف میں 18 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم پاکستان نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر میچ 32، 32 پوائنٹس سے برابر ہوگیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اختتامی لمحات میں روایتی حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے مقابلہ 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے  میچ میں ایران نے آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, INDIA, KABADDI, WORLD CUP, LAHORE, SPORTS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube