Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان سےیادیں وابستہ ہیں،یہاں کرکٹ واپس آرہی ہے،سنگاکارا

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 8 months ago

دورہ پاکستان ایک تاریخی اور اہم لمحہ ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افريقہ کے ساتھ بات چيت آخری مرحلے ميں ہے۔ سنگا کارا نے کہا ہے کہ پاکستان ميں کرکٹ واپس آرہی ہے۔

جمعرات کو لاہور میں ایم سی سی کے کپتان اور صدر کمار سنگاکارا اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے مشترکہ نيوز کانفرنس کی۔ وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کو 48 برس بعد پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ایم سی سی کا دورہ پاکستان ایک تاریخی اور اہم لمحہ ہے۔

 کمار سنگاکارا نے کہا کہ پاکستان آنے پر بے حد خوش ہوں، پاکستان اور خاص طور پرلاہور سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

کمارسنگا کارا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے، پاکستان میں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلنا کسی بھی ٹیم کے لئے بہت ضروری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube