Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

سیالکوٹ کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی توجہ کا منتظر

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 9 months ago

سیالکوٹ کی پچ پاکستان کی بہترین پیچوں میں شمار ہوتی ہے

جناح اسٹیڈم سیالکوٹ پی سی بی کی توجہ کا منتظر ہے۔ شائقین کرکٹ نے مطالبہ کيا ہے کہ خستہ حال عمارت کی مرمت کرکے بین الاقوامی میچز کروائے جائيں ۔

جناح اسٹیڈم سیالکوٹ کا شمار شہر کے خوبصورت گراؤنڈزمیں ہوتا ہے۔ یہاں کے گراسی گراؤنڈ اور جاندار وکٹ سے  پی سی بی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی  بڑے مقابلوں کے لیے میدان سجايا جائے۔

کھلاڑی بھی جناح اسٹیڈیم کی اہمیت سے خوب واقف ہیں۔ گراؤنڈ مين نے بتایا ہےکہ سیالکوٹ کی پچ پاکستان کی بہترین پیچوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں کھلاڑی کھیلنا بہت پسند کرتے ہیں۔ وکٹ تیز بالرز کے لیے بہترین تصور کی جاتی ہے اور آؤٹ فیلڈ بھی بہت تیز ہے۔

تاہم اسٹیڈم کی خستہ حال عمارت حکام کی توجہ چاہتی ہے۔ شائقین کرکٹ کا مطالبہ ہے کہ پی سی بی اسٹیڈم کی ازسرنو تعمیر کرا کے میچز کا انعقاد کرائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube