ہوم   > کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست کا خطرہ

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو : آن لائن

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت کے امکانات قوی ہوگئے، دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی 126 رنز پر پویلین لوٹ گئے، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کے نوجوان پیسر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم 212 رنز کی برتری کے خاتمے کیلئے میدان میں اتری تو اسے ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑی تمیم اقبال 34 اور سیف الاسلام 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نجم الحسین 38، تیج الاسلام اور محمود اللہ کی وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مزید جانیے : نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنیوالے دنیاکم عمرٹیسٹ کرکٹ بن گئے

تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، کپتان مومن الحق37 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, BANGLADESH, CRICKET, ICC, TEST, NASEEM SHAH, TEST CHAMPIONSHIP, RAWALPINDI, PCB, BCB,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube