ہوم   > کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

میزبان پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل پر گرفت مضبوط کرلی۔ دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش پر 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ بنگال ٹائیگرز پہلے روز 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اوپنر شان مسعود سنچری بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان اظہر علی 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ دن کے اختتام پر بابر اعظم 136 اور اسد شفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ابو زید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایک وکٹ عبادت حسین نے حاصل کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان کے 2کھلاڑیوں پر 95 رنز

پاکستان اور بنگلہ ديش ٹيسٹ ميں 5 سال بعد مدمقابل ہیں۔ راولپنڈی ٹيسٹ 7 سے 11 فروری تک کھيلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹيسٹ اور ايک ون ڈے کےلیے ٹيم اپريل ميں دوبارہ پاکستان آئے گی۔

دونوں ٹيموں کے درميان اب تک 10 ٹيسٹ ميچز کھيلے گئے، 9 ميچزميں پاکستان کامياب رہا اور ايک ميچ ڈرا ہوا۔ بنگلہ ديشی ٹيم کوئی ٹيسٹ میچ نہیں جيت سکی۔ آخری مرتبہ 2015 ميں 2 ميچز کی سيريز بھی ايک صفر سے پاکستان کے نام رہی تھی۔

جڑواں شہروں ميں ميٹروبس سروس صبح 9 تا 11 اور شام ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک سروس بند رہے گی۔

پاکستان ٹیم

شان مسعود، عابد علی، کپتان اظہر علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلادیش ٹیم

تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، مومن الحق، محمد متھن، محمود اللہ، لٹن داس، تیجل اسلام، روبیل حسین، ابو زید اورعبادت حسین۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, Bangladesh, Rawalpindi Test, Shan Masood, Babar Azam, Cricket
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube