ہوم   > کھیل

شارٹ کٹ نےناصرجمشید سے سب چھین لیا،اہلیہ ڈاکٹرسماراافضل

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 1 week ago

 

اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی عدالت سے سزا پانے والے کرکٹرناصرجمشید کی اہلیہ ڈاکٹرسمارا نے اس دن کو اپنی زندگی کا مشکل ترین دن قرار دیتےہوئے کہا کہ اس سزا سے دوسرے کرکٹرز عبرت حاصل کریں۔

ناصرکو سزا سنائے جانے کے بعد ڈاکٹر سمارا افضل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج میری زندگی کا مشکل ترین دن ہے۔ آج ناصر کی سزا شروع ہو گئی ہے اور مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اپنی 4 سال کی بیٹی کو کیا بتاؤں؟۔

ٹویٹ کے ساتھ شیئر کیے جانے والے نوٹ میں سمارا نے لکھا کہ ناصر جشميد کا مستقبل روشن ہوسکتا تھا، کھیل انہیں بہت کچھ دے سکتا تھا لیکن انہوں نے شارٹ کٹ اپنایا جس نے ان سے کيرئير،اسٹيٹس،عزت اور آزادی سب کچھ چھين ليا۔

اہلیہ نے لکھا کہ ناصر برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن انہوں نے یہ موقع ضائع کردیا، وہ وقت واپس لانے اور سب کچھ نہ کھونےخصوصا اپنی بیٹی کو جس سے ناصر بہت پیار کرتے ہیں، کیلئے کچھ بھی کریں گے لیکن اب ان کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔ مجھے امید ہے ناصر جمشيد کي سزا سے دوسرے کرکٹرزعبرت حاصل کريں گے۔

ڈاکٹرسمارا نے واضح کیا کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر اس سے زیادہ کماسکتا ہے جتنا کہ میں بطور ایک ڈاکٹر کماتی ہوں، میں نہیں سمجھ سکتی کہ پھر کرپشن میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے۔ میں جانتی ہوں کہ پاکستان میں ایک شخص سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کما کر درجنوں کو کھلائے لیکن یہ بات بھی کرپشن کی وضاحت نہیں کرتی ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں امید اور دعا کرتی ہوں کوئی اور کرکٹر پيسوں کی لالچ ميں اس چکر ميں نہ پڑے اور نہ ہی کسی کی فیملی اس تکلیف تکليف اور رسوائی سے گزرے جس کا سامنا ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر سمارا کی ٹویٹ پر کرکٹرز کی بیگمات نے ان کی ہمت بندھائی ۔

اظہرمحمود کی اہلیہ نے دعاگو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ پربھروسہ رکھیں۔

 

وقار یونس کی اہلیہ نے  ڈاکٹرسمارا کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی کراون کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزاجبکہ ساتھی یوسف انور کو ساڑھے 3 اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے تينوں مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرليا گيا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق بی پی ایل کے دوران بلے باز کو رقم کے عوض اوور کی پہلی 2 گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیاتھا۔
ناصر جمشيد پی ايس ايل اسپاٹ فکسنگ اسکينڈل کے مرکزی کردار تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ اوپننگ بيٹسمين پر پہلے ہی 10 سال کی پابندی پہلے ہی عائد کرچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube