Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

راجر فيڈررآسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کےکوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 8 months ago

سال کےپہلےگرینڈسلیم میں شاندارمقابلےجاری

سوئٹزرلينڈ کے راجر فيڈرر آسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے۔ آسٹريا کے ڈومنيک تھيم نے بھی ميچ جيت ليا۔ ويمنز سنگلز ميں سيمونا ہالپ اور ايشلے بارتی نے بھی ٹاپ 8 کھلاڑيوں ميں جگہ بنالی ہے۔

آسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ ميں 38 سالہ سوئٹزرلينڈ راجر فيڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے ہنگری کے مرٹن فوسووکس کو شکست دی۔ راجر فيڈرر نے پہلا سيٹ ہارنے کے بعد اگلے 3 سيٹ جيت کر کوارٹرفائنل ميں جگہ بنالی۔

دوسرے ميچ ميں آسٹريا کے ڈومنيک تھيم نے فرانس کے مون فلس کو اسٹريٹ سيٹ ميں زير کيا۔ تھيم نے چھ دو، چھ چار اور چھ چار سے ميچ جيتا۔

ويمنز سنگلز ميں ورلڈ نمبرون آسٹريلياء کی ايشلے بارتی نے امريکا کیعلی سن رسک کو شکست دی۔ بارتی نے چھ تين، چھ ايک اور چھ چار سے ميچ جيت کر ٹاپ 8 کھلاڑيوں ميں جگہ بنائی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube