ہوم   > کھیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: پی سی بی ٹویٹر

پاکستان نے شعیب ملک کی نصف سنچری کی بدولت سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 142 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر احسن علی نے 36 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جبکہ محمد حفیظ 17، افتخار احمد 16 اور عماد وسیم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیشی بولر شفیق السلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مستفیض الرحمان، الامین حسین اور امین السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 142 رنز کا ہدف دےدیا

آل راؤنڈر شعیب ملک کو اچھی کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے، جس میں اوپنر محمد نعیم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پہلاٹی20:بنگلہ دیش کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض اور سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل نہیں کیا۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر بلےباز مشفق الرحیم نے پاکستان  کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کےساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 سال بعد کھیل رہا ہے۔

پاکستان

کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، احسن علی،  حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حسنین۔

بنگلہ دیش

کپتان محمود اللہ، الامین حسین، محمد متھن، شفیق السلام، تمیم اقبال، سومیہ سرکار، نعیم شیخ، لٹن داس، عفیف حسین، مستفیض الرحمان، امین السلام۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube