ہوم   > کھیل

لاہورٹی20:شائقین کیلیے 5 پارکنگ پوائنٹس قائم

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

راستوں کی نشاندہی کےليےفليکسزاورلائٹيں بھی لگ گئی

پاک بنگلہ ديش ٹی 20 سيريز کا آغاز آج بروز جمعہ سے ہورہا ہے۔ شائقين کے ليے 5 پارکنگ پوائنٹس بنا ديے گئے ہيں ۔ راستوں کی نشاندہی کے ليے فليکسز اور لائٹيں بھی لگ گئی ہيں۔

جمعہ کو لاہور میں ہونے والے ٹی 20 میچ کے لیے شائقين کرکٹ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کردیا گیا ہے۔

گراؤنڈ کے اطراف 5 پارکنگ پوائنٹس مختص کردئیے گئے ہیں، نشاندہی کے ليے فليکسز آويزاں ہیں۔ مرکزی پارکنگ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ میں ہوگی۔

اس کے علاوہ ايف سی کالج، لبرٹی مارکیٹ، ایل ڈی اے پلازہ، گلبرگ پارک میں بھی پارکنگ بن گئی ہے۔  پارکنگ پوائنٹس سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھا کر پارکنگ پوائنٹس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ رکشے، سی این جی اور ایل پی جی گاڑیوں کا پارکنگ میں داخلہ ممنوع ہے۔

واپڈا ٹاؤن،جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ سے آنےوالوں کی پارکنگ پنجاب یونیورسٹی میں ہوگی۔ ٹھوکر،وحدت روڈ ، اقبال ٹاؤن والے شائقین پنجاب یونیورسٹی میں پارکنگ کریں ۔

اس کے علاوہ کاہنہ، فیروز پورروڈ کی ٹریفک کیولری سے لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوگی۔ کینٹ اور گلبرگ کے شائقین ایل ڈی اے پلازہ میں پارکنگ کریں گے۔1600 سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ فيصل آباد، گوجرانوالہ،لاہور کے سی ٹی اوز بھی فيلڈ ميں موجود رہيں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube