ہوم   > کھیل

پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان پہلا ٹی20 آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان نمبر1 پوزیشن پر ہے

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور  بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

شاہینوں اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ميچ پاکستاني وقت کے مطابق دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہے اور گرین شرٹس کو ایک بھی میچ میں شکست ہوئی تو ٹاپ پوزیشن چھن جائے گی۔

شاہینوں کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ آج کے میچ میں فاسٹ بولرحارث رؤف اوراحسان علی کے ڈيبيوکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کی کوچنگ میں ايک ٹی 20 بھی نہيں جيتا۔ پاکستان اور بنگلہ ديش کے درمیان  اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی کھيلے گيے جن میں سے شاہینوں نے 8 میں فتح حاصل کی ہے۔

مجموعی کارکردگی کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم آخری کھیلے گئے 10 ٹی 20 میچز میں سے 8 میں شکست کھا چکی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال خان، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، مستفیض الرحمن،م شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں، جب کہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا ہے۔

پہلےٹی 20 کے ليے تمام تر انتظامات مکمل کرليے گئے ہيں۔ لاہور میں 12 ہزار کے قريب پوليس اہلکار اور1700ٹريفک وارڈنز سيکيورٹی کے ليے تعينات کئے گئے ہيں ۔ ٹریفک پولیس نے شہريوں کی آسانی کے ليے ٹريفک پلان مرتب کیا ہے ۔

 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دیگر 2 میچز25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں ہی کھیلے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube