Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > کھیل

پی ایس ایل افتتاحی تقریب اورپہلامیچ:ہزار والے ٹکٹس بک گئے

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 8 months ago

فرنچائزپرٹکٹوں کی فروخت28 جنوری سےشروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے 1000 روپے کے تمام ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز 5 کے ٹکٹوں کی آئن لائن بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ليگ ميچز کے ٹکٹس250 سے4 ہزار ميں دستياب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی نے وی آئی پی، پریمئم ، فرسٹ کلاس اور جنرل کٹیگریز بنائی ہیں۔ 20 فروری کو نيشنل اسٹيڈٰيم میں افتتاحی تقريب کے ساتھ کوئٹہ گليڈی ايٹرز اور اسلام آباد يونائيٹڈ کا مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ ديکھنے کے ليے 500 سے 5000 روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ ليگ ميچز اور پلے آف مرحلے کے ٹکٹس 250 اور 500 سے شروع ہو کر 4000 روپے ميں مليں گے۔

آئن لائن ٹکٹ کی فروخت پہلے، جب کہ کورئير کمپنی کی فرنچائز پرفروخت کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube