Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ویرات کوہلی نے بحیثیت کپتان دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے تجربہ کار بلےباز ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بحیثیت کپتان تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ اتوار 19 جنوری کو بینگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انجام دیا۔

ویرات کوہلی نے 82 اننگز میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، جبکہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے یہ کارنامہ 127 اننگز میں انجام دیا تھا۔

آسٹریلیا کے ریکی پونٹنگ نے 131 اننگز، گریم اسمتھ نے 135 اننگز، سورو گنگولی نے 136 اننگز، محمد اظہرالدین نے 151 اننگز، ارجنا رانا ٹنگا نے 157 اننگز اور اسٹیفن فلیمنگ نے 168 اننگز میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنائے تھے۔

سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 286 رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم نے 47.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کےخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

اوپنر روہت شرما نے 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے 89 رنز بنائے۔ روہت شرما پلیئر آف دی سیریز اور ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Virat Kohli, MS Dhoni, world record, ODI, Cricket, fastest runs
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube