ہوم   > کھیل

پاک بنگلادیش ٹی20: آن لائن500 والےتمام ٹکٹس فروخت

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago

پی سی بھی کیجانب سے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کی گئیں

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ہونے والی ٹی 20 سیریز کیلئے 500 روپے میں دی جانے والے تمام ٹکٹس آئن لائن فروخت ہوگئے۔

کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کیلئے عوام کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آئن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع ہوتے ہی 500 والے ٹکٹ گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی 20 کے میچز کا آغاز رواں ماہ 24 تاریخ سے ہوگا۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے دی گئی ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عوام کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی مزید کم کر دی گئی ہیں۔ عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد، سعید انور انکلوژرز کی ٹکٹیں 1500 سے 1000 روپے کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹس 1000 روپے فی ٹکٹ رعایت دی گئی ہے، جب کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے سب سے مہنگے ٹکٹ بھی 1000 وپے کم کرکے 4000 روپے کردیئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں دستیاب ہیں۔ 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 سیریز کے لیے کرکٹ کیمپ کا آغاز جمعہ 17 جنوری سے ہوگیا ہے،کیمپ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران 18 ، 19 اور 21جنوری کو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور حارث رؤف 2 روز کی تاخیر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لئے بنگلہ دیش اور حارث رؤف بگ بیش لیگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ پاک بنگلہ ديش ٹی 20 ميچز24 ، 25 اور 27 جنوری کولاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں ہونگے۔

پاکستانی اسکواڈ

ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کريں گے۔ ٹیم میں احسان علی،عماد بٹ، حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسيم ،محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہين شاہ آفريدی ٹيم ميں شامل ہیں۔ محمد حفيظ اور شعيب ملک کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حسنين، موسیٰ خان، محمد رضوان، عثمان قادر بھی ٹيم کا حصہ ہیں۔

بنگلا دیش کا اسکواڈ

بنگلہ ديش کی ٹيم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ ٹيم کی قیادت محمود اللہ کريں گے۔ اسکواڈ میں روبيل حسين، حسن محمد، الامين حسين، محمد متھن، شفيق السلام، تميم اقبال، سوميہ سرکار، نعيم شيخ، نجم الحسين، لٹن داس، عفيف حسين، مہدی حسين، امين الحق اور مستفيض الرحمان کو شامل کیا گیا۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا ہے۔

دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئندہ ماہ شیڈول کا واحد ٹیسٹ میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں آپ 500 اور 1000 روپے میں میچ دیکھ سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube