ہوم   > کھیل

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بنگلہ ديشی ٹیم کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بنگلہ ديش کی ٹيم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ ٹيم کی قیادت محمود اللہ کريں گے۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کا دورہ پاکستان سے انکار

اسکواڈ میں روبيل حسين، حسن محمد، الامين حسين، محمد متھن، شفيق السلام، تميم اقبال، سوميہ سرکار، نعيم شيخ، نجم الحسين، لٹن داس، عفيف حسين، مہدی حسين، امين الحق اور مستفيض الرحمان کو شامل کیا گیا۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کیا ہے۔

پاک بنگلہ ديش ٹی20سيريز،آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کاآغاز

پاکستان اور بنگلہ ديش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ميچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے اور 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Bangladesh, squad, T20 series, Pakistan, Cricket, Qaddafi Stadium, Mushfiq Ur Rahim
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube