ہوم   > کھیل

پاک بنگلہ ديش ٹی20سيريز،آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کاآغاز

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قیمت کم رکھی ہے

اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی پاک بنگلہ ديش ٹی 20 سيريز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

پی سی بی نے سیریز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی ہے۔ شائقين ٹکٹ آن لائن بک کراسکتےہيں،ٹکٹ کی کم سےکم قيمت500روپےہے۔

پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں دستیاب ہیں۔ 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہیں۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہیں۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس 4000 روپے میں دستیاب ہیں۔

پاک بنگلہ ديش ٹی 20 ميچز24 ، 25  اور 27 جنوری کولاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں ہونگے۔

اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز کے لیے کرکٹ کیمپ کا آغاز جمعہ 17 جنوری سے ہوگیا ہے،کیمپ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران  18 ، 19 اور 21جنوری کو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور حارث رؤف 2 روز کی تاخیر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لئے بنگلہ دیش اور حارث رؤف بگ بیش لیگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کريں گے۔ ٹیم میں احسان علی،عماد بٹ، حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسيم ،محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہين شاہ آفريدی ٹيم ميں شامل ہیں۔ محمد حفيظ اور شعيب ملک کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حسنين، موسیٰ خان، محمد رضوان، عثمان قادر بھی ٹيم کا حصہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube