ہوم   > کھیل

جو روٹ کو آؤٹ کرنے پر جشن، ربادا پر ایک میچ کی پابندی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جنوبی افریقی بولر انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ سے باہر

کاگيسو ربادا کو انگلينڈ کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑگيا، آئی سی سی نے جنوبی افریقی بولر پر ایک ٹیسٹ ميچ کی پابندی لگادی۔

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے دوران پروٹیز فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے انگلش بیٹسمین جو روٹ کو 27 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہوکر خوشی میں چلانا شروع کیا تھا۔

اس انداز میں خوشی منانا جنوبی افریقی بولر کو مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ دیا، جس کے بعد 2 سال میں انہیں ملنے والے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی اور اب نتیجے میں انہیں ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے کھلاڑی پر پابندی لگانے کی وجوہات ان کا مخالف کھلاڑی کیلئے غیر اخلاقی زبان کا استعمال، رویہ اور ان کے جشن کا طریقہ ہے جو کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی بیٹسمین کو غصہ دلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

آئی سی سی کی پابندی کے بعد ربادا 24 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SOUTH AFRICA, CRICKET, ICC, ENGLAND, KAGISO RABADA, JOE ROOT, BANNED, TEST, T20I, ODI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube