ہوم   > کھیل

قومی ٹی20 ٹیم کےتربیتی کیمپ کاقذافی اسٹیڈیم میں آغاز

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔

جمعہ سے شروع ہونے والا کرکٹ کیمپ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران  18 ، 19 اور 21جنوری کو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور حارث رؤف 2 روز کی تاخیر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لئے بنگلہ دیش اور حارث رؤف بگ بیش لیگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کريں گے۔ ٹیم میں احسان علی،عماد بٹ، حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسيم ،محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہين شاہ آفريدی ٹيم ميں شامل ہیں۔ محمد حفيظ اور شعيب ملک کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حسنين، موسیٰ خان، محمد رضوان، عثمان قادر بھی ٹيم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے مقابلے میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube