ہوم   > کھیل

محمد حفیظ کاورلڈ ٹی20کےبعدریٹائرمنٹ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ٹیم میں واپسی اعزازکی بات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا چاہتا ہوں،اس کے بعد ریٹائرمنٹ لوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھيلنا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان ميں کھيلوں اورپرفارم کروں۔ انھوں نے کہا کہ بابراعظم اچھا کھلاڑی ہے، لمبےعرصے تک کپتانی کرینگے۔

 جمعہ کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کے حوالے سے کچھ پلان ذہن میں موجود ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بنگلہ دیش کیخلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس اور کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنائی، دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ خوف کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا، پرفارمنس اہم ہوتی ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کا حصہ بننا اہم ہوتا ہے۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ کرکٹ واپس لانے پر کرکٹ بورڈ کو مبارکباد ديتا ہوں، بنگلہ ديش کی ٹيم کو پاکستان ميں خوش آمديد کہتا ہوں، اُميد کرتا ہوں کہ ديگر ٹيميں بھی پاکستان آئيں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube