ہوم   > کھیل

بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کا دورہ پاکستان سے انکار

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلےباز مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مشفق الرحیم نے مجھے دورہ پاکستان نہ کرنے سے متعلق آج آگاہ کیا ہے تاہم ہمیں کھلاڑی کی جانب سے تحریری جواب کا انتظار ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر مشفق الرحیم نے دورہ پاکستان کےلیے انکار کیا تو وہ سیریز سے باہر ہوجائیں گے۔

بنگلاديش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر راضی ہوگئی

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ جنوری اور اپریل میں کھیلے گی۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن معطلی کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ مشفق الرحیم کے دورہ پاکستان کے انکار سے بنگلہ دیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک سے دو دن میں پاکستان کے ساتھ سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 4 سال کے دوران بین الاقوامی کرکٹ رفتہ رفتہ واپس آچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Bangladesh, Mushfiqur Rahim, Pakistan tour, Shakib Al Hasan, Cricket
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube