Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز،پاکستان ٹی 20اسکواڈکااعلان

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 8 months ago

حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی

لاہور میں چیف سیلکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کريں گے۔ ٹیم میں احسان علی،عماد بٹ، حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسيم ،محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہين شاہ آفريدی ٹيم ميں شامل ہیں۔ محمد حفيظ اور شعيب ملک کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔محمد حسنين، موسیٰ خان، محمد رضوان، عثمان قادر بھی ٹيم کا حصہ ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم مضبوط ہے،شکست دینے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفيظ بہت تجربے کار کھلاڑی ہے، ٹیم میں حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد اگلے دورے میں ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، نئےکھلاڑيوں کو بھی گروم اور ٹيم کا اچھا کمبی نيشن بنانے کی کوشش کررہے ہيں۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کامران اکمل اور سلمان بٹ کے نام زيرِغور رہے ہیں مگر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق مصباح الحق نے کہا کہ ان کی فٹنس ميں بہت بہتری آئی ہے،وہ پرفارمنس کی وجہ سے باہر ہوئے تھے، پرفارمنس بہتر کرکے واپس آجائيں گے اور وہ اس وقت سب سے فٹ کھلاڑيوں ميں شامل ہیں۔

ٹی 20 ميچز 25 ، 24 اور27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ميں ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube