ہوم   > کھیل

ويسٹ انڈيز کو پہلے ٹی20 میں آئرلينڈ سے شکست

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

آئرلينڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی ميں ورلڈ چيمپين ويسٹ انڈيز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

آئرلينڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ويسٹ انڈين ٹيم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی۔

آئرلينڈ کے پال اسٹرلنگ نے ويسٹ انڈيز کےخلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گيندوں پر 97 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے لوئيس نے 29 گيندوں پر 53 رنز بنائے۔ آخری 6 گيندوں پر ويسٹ انڈيز کو جيت کےليے 13 رنز درکار تھے مگر براوو ميچ ٹيم کے نام کرنے ميں ناکام رہے۔

پال اسٹرلنگ کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مين آف دی ميچ ایوارڈ دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Ireland, West Indies defeat, T20, Cricket, Paul Stirling
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube