Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے ٹیم آف دی ائر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹيم آف دی ائر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں بھارت کے 4، نيوزی لينڈ اور انگلينڈ کےدو دو جبکہ ويسٹ انڈيز، پاکستان اور آسٹريليا کا ايک ايک کھلاڑی شامل ہے۔

ویرات کوہلی اور بابراعظم کے علاوہ کھلاڑیوں میں روہت شرما، محمد شامی، کلدیپ یادو، شائی ہوپ، کین ولیمسن ، بین اسٹوکس، جوز بٹلر، مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

بھارتی کپتان ويرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ايوارڈ بھی ديا گيا۔

آئی سی سی کے سالانہ ايوارڈز میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ايوارڈ نہ مل سکا جبکہ ٹيسٹ ٹيم ميں بھی کسی پاکستانی کو جگہ نہیں مل سکی۔

ورلڈ کپ کے فاتح اور ٹيسٹ کرکٹ ميں بہترين اننگز کھيلنے والے انگلينڈ کے بين اسٹوکس آئی سی سی کرکٹر آف دی ائر قرار پائے۔ انہوں نے سرگیری فيلڈ سوبر ٹرافی جيت لی۔

آسٹريليا کے پيٹ کمنز ٹيسٹ کرکٹر آف دی ائر اور بھارت کے روہت شرما ون ڈے کرکٹر آف دی ائر قرار پائے۔ آسٹريليا کے مارنس لبوشين ايمرجنگ کرکٹر آف دی ائر قرار پائے جبکہ بہترين امپائر کےلیے انگلينڈ کے رچرڈ النگورتھ کا انتخاب کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Babar Azam, one day team, Virat Kohli, Ben Stokes, Pakistan, India, ICC awards, cricket
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube