ہوم   > کھیل

بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹيسٹ سيريز کھيلنے سے انکار

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

بنگلا ديش کرکٹ بورڈ نے ايران امريکا کشيدگی کی بنا پر پاکستان ميں ٹيسٹ سيريز کھيلنے سے انکار کر ديا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

بی سی بی کے سربراہ نظم الحسن نے ڈھاکہ ميں بات کرتے ہوئے کہا حکومت نے ايران امريکا کشيدگی کی وجہ سے مختصر دورے کی اجازت دی ہے۔ صورتحال کے پيش نظر ٹی ٹوئنٹی سيريز ہی بہترين آپشن ہے۔

نظم الحسن کا کہنا تھا کہ دورے سے انکار نہيں صرف ٹيسٹ سيريز ری شيڈول کرنے کی بات کر رہے ہيں اور ہم پاکستان کو اس سے بہتر آفر نہيں دے سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مختصر دورے کی اجازت دی ہے اسلیے ٹی ٹوئنٹی سيريز کے ليے تيار ہيں۔

بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

بنگلاديشی بورڈ کے سربراہ آج اس معاملے پر آئی سی سی صدر سے بھی ملاقات کريں گے جبکہ پی سی بی حکام آئی سی سی ميٹنگ ميں بنگلہ ديشی بورڈ کے ارکان سے بات چيت کريں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جب بی سی بی باضابطہ رابطہ کرے گا تو اپنا جواب ديں گے۔

پی سی بي کچھ دن پہلے دو ٹوک موقف دے چکا ہے کہ ہماری ترجيح ٹيسٹ کرکٹ ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سيريز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کھيل سکتے ہيں۔

واضح رہے کہ 120 پوائنٹس پر مشتمل 2 ٹيسٹ ميچوں کی سيريز آئی سی سی ورلڈ ٹيسٹ چيمپئن شپ کا حصہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
US Iran tension, Pakistan, Bangladesh, Cricket, T20, Test series, ICC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube