ہوم   > کھیل

آئی سی سی ٹی20رینکنگ: بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2020 | Last Updated: 6 days ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

لوکیش راہول چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے ترقی پا کر9 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں، جب کہ شیکھر دھون ایک درجے ترقی کے ساتھ15ویں پوزیشن پر قابض ہوچکے ہیں۔ منیش پانڈے 4 درجے ترقی کے ساتھ 70 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا 72 منزلیں طے کر کے 115 ویں پوزیشن پر اور اسپنر سندیکن نے 39ویں سے 29ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براحمان ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز حاوی ہیں۔ راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمان کی دوسری پوزیشن ہے، جب کہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں۔

 
 
T20

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube