ہوم   > کھیل

ورلڈ چیمپئن انعام بٹ پہلوان دلہنیا بیاہ لائے

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

دوستوں کے بھنگڑے

یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

رستم پاکستان کے نام سے مشہور قومی ورلڈ چیمپئن پہلوان انعام بٹ پہلوان دلہن گھر لے آئے۔

انعام بٹ کی شادی کی تقریب گوجرانوالہ ميں ہوئی۔ دلہا نے سرخ کُلہ، سیاہ شیروانی زیب تن کرکے، گھوڑے پر سوار شادی ہال پہنچے۔

اس موقع پر ساتھيوں نے دلہا کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کر استقبال کیا۔ دوستوں اور رشتے داروں نے خوشگوار لمحات اور زيادہ خوشگوار بنا دیئے۔

یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

انعام بٹ کی شادی خدیجتہ الکبریٰ سے ہوئی ہے، جو ان کی کزن بھی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیزو اقارب، دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں گھوڑوں کا رقص بھی کیا گیا، جب کہ دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube