ہوم   > کھیل

بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بنگلا ديشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے ليے ٹيسٹ ٹيم ميں شامل کھلاڑيوں سے مشاورت شروع کردی،حتمی فيصلہ بارہ جنوری کو بورڈ اجلاس کے بعد متوقع ہے تاہم منظوري ملنے کی صورت ميں ٹيم اٹھارہ جنوری کو پاکستان روانہ ہوگی۔

بنگلہ ديشی کرکٹ ٹيم کے پاکستان ميں ٹيسٹ سيريز کھيلنے کے امکانات روشن ہونے لگے، کرکٹ سے متعلق معروف ويب سائٹ کے مطابق بی سی بی کھلاڑيوں سے اُن کی رائے معلوم کررہا ہے جو غير ملکی دورے سے پہلے حکومت کی طرف سے ديا گيا لازمی طريقہ کار ہے۔

ٹيم ميں شامل ٹيسٹ اسپيشلسٹ نے تصديق کی کہ وہ پاکستان جانے کی حامی بھر چکے ہیں۔ بی سی بی کی جانب سے حتمی فيصلہ بارہ جنوری کو بورڈ ميٹنگ کے بعد متوقع ہےتاہم رضامندی کی صورت ميں بنگلہ ديشی ٹيم اٹھارہ جنوری کو پاکستان روانہ ہوگی۔

بنگلہ ديشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اس سلسلے ميں کچھ سينئر کھلاڑيوں سے حتمی ملاقات بھی جلد کر رہے ہيں۔

بنگلہ ديش کے ہيڈ کوچ رسل ڈومنگو واضح کر چکے ہيں انہيں پاکستان کے دورے پر کوئی اعتراض نہيں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube