ہوم   > کھیل

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ: چوتھےروز کا کھيل قبل ازوقت ختم

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث بغیر کھیلے ہی ختم کر دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وقفہ وقفہ سے بارش کے سبب آؤٹ فيلڈ گيلی تھی جس کے باعث دونوں ٹيميں ہوٹل سے اسٹيڈيم بھی نہ آسکیں۔

گزشتہ روز بھی بارش کے باعث محض 5.2 اوورز کروائے گئے جس میں 19 رنز بنائے گئے تھے۔

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف اب تک 6 وکٹوں پر 282 رنز بنا چکی ہے جبکہ ڈی سلوا 87 اور دلرواں پريرا 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی اگر بارش ہوتی رہی تو میچ بےنتیجہ رہے گا۔

پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ: تیسرے دن صرف 19 رنزکا اضافہ

قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بولر نسیم شاہ اور شاھین شاہ آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان ديمتھ کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنينڈو 40، کوشل مينڈس 10، اينجلو ميتھيوز 31 اور دنيش چندی مل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسرے روز 33 رنز پر ڈک ویلا کی وکٹ گری تھی۔

قومی ٹیم نے عابد علی اور عثمان شنواری کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروایا ہے جبکہ 10 سال بعد اسکواڈ میں واپسی کرنے والے فواد عالم کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان اظہر علی، شام مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔

سری لنکا ٹیم

کپتان ديمتھ کرونا رتنے، اوشاڈا فرنينڈو، لہيرو کمارا، دھننجايا ڈی سلوا، نروش ڈک ويلا، دلرواں پريرا، اينجلو ميتھيوز، کوشل مينڈس، دنيش چندی مل، کسن رجیتھا، وشوا فرنينڈو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Sri Lanka, called off, rain, Rawalpindi cricket stadium, Test match
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube