ہوم   > کھیل

پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ: تیسرے دن صرف 19 رنزکا اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

پاکستان اور سری لنکا کے درميان تيسرے دن کا کھيل 19 رنز کے اضافے کے ساتھ ختم ہوگیا، پورے دن میں صرف 5.2 اوورز کروائے گئے۔

تیسرے دن اسٹیڈیم کا اسٹاف گراؤنڈ ميں پانی صاف کرنے ميں مصروف رہا جبکہ گزشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 18.2 اوورز کا میچ ہوسکا تھا جس میں سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کا نقصان کرکے 61 رنز کا اضافہ کیا تھا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے پاکستان کےخلاف 6 وکٹوں پر 282 رنز بنا لیے تھے۔

کھیل ختم ہونے تک ڈی سلوا 87 اور دلرواں پريرا 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بولر نسیم شاہ اور شاھین شاہ آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان، سری لنکا کےدرمیان کھیل تاخیر سے شروع ہونےکا امکان

ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان ديمتھ کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنينڈو 40، کوشل مينڈس 10، اينجلو ميتھيوز 31 اور دنيش چندی مل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم نے عابد علی اور عثمان شنواری کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروایا ہے جبکہ 10 سال بعد اسکواڈ میں واپسی کرنے والے فواد عالم کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان اظہر علی، شام مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔

سری لنکا ٹیم

کپتان ديمتھ کرونا رتنے، اوشاڈا فرنينڈو، لہيرو کمارا، دھننجايا ڈی سلوا، نروش ڈک ويلا، دلرواں پريرا، اينجلو ميتھيوز، کوشل مينڈس، دنيش چندی مل، کسن رجیتھا، وشوا فرنينڈو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Sri lanka, Cricket, Test match, rain, Rawalpindi stadium
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube