Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،ٹرافی کی رونمائی،ٹیمیں تیار

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کا انعقاد

پاکستان میں 10 سال بعد ٹيسٹ کرکٹ کی بحالی ميں ايک روز باقی رہ گيا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹيميں پہلے ٹيسٹ ميں کل بروز بدھ راولپنڈی ميں مد مقابل آئيں گی۔ ٹرافی کی رونمائی آج کردی گئی ہے۔

پاکستان میں مارچ 2009 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوسکی ہے۔آخری بار لاہور میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔ 10 سال کے طویل انتظار کے بعد سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔

راولپنڈی اسٹيڈيم پاک سری لنکا ٹيسٹ کی ميزبانی کيلئے تيار ہے۔ اسٹيڈيم کے اندر اور باہر تمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پہلے ميچ کيلئے دونوں ٹيموں کا بھرپور پريکٹس سيشن ہوا ہے۔

کپتان اظہرعلی اور سری لنکن قائد ديمتھ کرونارتنے کی پريس کانفرنس کے بعد ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔ سال 2004 کے بعد راولپنڈی اسٹيڈيم ٹيسٹ ميچ کی ميزبانی کررہا ہے۔

قومی ٹيم نے راول پنڈی اسٹيڈيم ميں 8 ٹيسٹ کھيلے ہیں۔3 ميچز ميں کاميابی،3 ميں شکست ہوئی جبکہ 2 ميچ ڈرا رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درميان مجموعی طورپر 53 ٹيسٹ کھيلے گئے۔19 ميچز ميں پاکستان کامياب رہا۔ 16 میچز سری لنکن ٹيم نے جيتے،18 ميچز برابر رہے۔ دونوں ٹيموں کے درميان آخری سيريز 2017 ميں متحدہ عرب امارات ميں کھيلی گئی تھی، جس میں سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube