ہوم   > کھیل

کپتان کےپرفارم کرنےسےٹیم کواچھاپیغام جاتاہے،اظہرعلی

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ جب بھی کھيلتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کو کاميابی دلاؤں،جو کھلاڑی لازمی ہوتا ہے وہ سليکشن کميٹی سے مانگتا ہوں، سلیکشن کمیٹی مشاورت کرتی ہے،بحث بھی ہوتی ہے۔

منگل کو راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں شکست ناقابل قبول ہے، جب ٹیم کی اسرنو تشکیل ہورہی ہوتی ہے توایسے لمحات آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے کہ وہ غلطیوں سے سیکھ جائیں، جب بھی ایک دو سیریز ہار جاتے ہیں تو ایسی منفی باتیں ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی قابل آدمی بطور کوچ آتا ہے اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم سے متعلق انھوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو کسی بھی گراؤنڈ پر شکست دینا مشکل کام ہے،سری لنکا کی ٹیم اچھی اور سخت مقابلہ کرنے والی ہے۔

کپتان اظہر علی نے مزید کہا کہ جب کپتان پرفارم کرتا ہے تو پليئرز کو اچھا پيغام جاتا ہے،اپنی فارم بحال کرنے کی پوری کوشش کررہا ہوں،بطور کپتان پریشر لینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اظہرعلی نے یہ بھی کہا کہ سارے کھلاڑی پُر جوش ہیں،اچھا کھیل پیش کرینگے، ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل پیش کرنے کا موقع ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے گراؤنڈ دوبارہ آباد ہونگے۔

واضح رہے کہ سال 2004 کے بعد پہلا ٹیسٹ راول پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube