ہوم   > کھیل

مجھےقابل بنانےمیں میرے والدنےسب سےزیادہ محنت کی،فواد

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 2 months ago

یہ تصویر ٹوئٹر پر ساجد صادق کی جانب سے شیئر کی گئی

قومی ٹیسٹ ٹیم میں دس سال بعد واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا پرفارم کرکے دوسروں کوغلط ثابت کروں۔ انہوں نے کہا کہ والدين نے بڑوں کی عزت کرنا سکھايا ہے، میرے والد نے میرے کیرئیر کیلئے سب سے زیادہ محنت کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آیند ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ ٹيم ميں واپسی پرخوش ہيں۔ پرفارمنس کے باوجود سليکشن نہيں ہوتی تو مايوسی ہوتی ہے۔ اتنے عرصے بعد کھيلنا ايک طرح سے ڈيبيو والا احساس ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھی کبھی افسوس ہوتا تھا کہ نام ٹیم میں نہیں آریا لیکن ہمارا کام صرف پرفارم کرنا ہے اور دستک دینا ہے، پرفارم کرتے رہیں تو ایک دن دروازہ ضرورکھل جاتا ہے، جتنی کارکردگی دکھائیں اتناہی سلیکشن کا موقع ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بیٹنگ اسٹائل پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندرپال سے موازنہ کیا گیا، چندرپال نے نصیحت کی تھی کہ بیٹنگ اسٹائل پر تنقید کو رنز بنا کر جواب دینا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بیٹنگ اسٹائل پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندرپال سے موازنہ کیا گیا، چندرپال نے نصیحت کی تھی کہ بیٹنگ اسٹائل پر تنقید کو رنز بنا کر جواب دینا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube