Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

ٹینس اسٹار کیرولین کا2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago

سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین وُزنیاکی نے جنوری 2020ء میں آسٹریلین اوپن کے بعد عالمی مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار کیرولین وُزنیاکی نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن بھی جیتا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جنوری کے بعد وہ عالمی مقابلوں کیلئے ٹینس کورٹ میں نظر نہیں آئیں گی۔

ڈنمارک اسٹار 29 سالہ کیرولین وزنیاکی نے دنیا کی نمبر ون ٹینس اسٹار کا بھی اعزاز پایا۔ تاہم انجری کا شکار ہو کر اب وہ سینتیویں نمبر پر ہیں۔

 

کیرولین وزنیاکی نے اپنے ٹینس کیریئر میں 30 ڈبلیو ٹی اے سنگل ٹائٹل جیتے اور 2010ء میں ٹاپ رینک پر رہیں۔ انہوں نے 3 اولمپکس ایونٹس میں بھی نمائندگی حاصل کی۔

سال 2018 میں انہیں ہڈیوں کی بیماری لاحق ہوئی جس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی کیرولین وزنیاکی نے گویا ہمت ہار دی ہے۔

کیرولین اگلے سال ہونے والے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن سے ہی عالمی مقابلوں کو خیر آباد کہہ دیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube