ہوم   > کھیل

فوادعالم کے کرکٹ کیریئر پر ایک نظر

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago

دس سال بعد ٹیم میں واپسی

فواد عالم کا شمار پاکستان کے فرسٹ کلاس سرکٹ میں موجود باصلاحیت کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین فوادعالم نے آخری ٹيسٹ نومبر2009ميں نيوزی لينڈ کيخلاف کھيلا تھا۔فواد عالم  نے2009 ميں3 ٹيسٹ ميچز کھيلے اور250رنزبنائے۔ انھوں نے سری لنکا کيخلاف ڈيبيو میچ میں 168رنزکی اننگزکھيلی تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ ميں فواد عالم نے اب تک 34سنچريوں کی مدد سے 12222رنز اسکور کئے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی کے رواں سيزن ميں فواد نے4سنچرياں اور 2نصف سنچرياں بنائی ہیں۔

سری لنکاکےخلاف ٹیسٹ سیریز،ٹیم میں فوادعالم کی واپسی

سری لنکن ٹيم 2 ٹيسٹ ميچز کی سيريز کيلئے کل بروز اتوار پاکستان پہنچے گی۔ پہلا ٹيسٹ ميچ 11 دسمبرسے راولپنڈٰی ميں شروع ہوگا۔ دوسرے ٹيسٹ کی ميزبانی 19 دسمبر سے کراچی کا نيشنل اسٹيڈيم کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube