Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

سری لنکاکےخلاف ٹیسٹ سیریز،ٹیم میں فوادعالم کی واپسی

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

دو ٹیسٹ میچزکی سیریز ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سیلکٹر مصباح الحق نے بتایا کہ تمام سلیکٹرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے، سری لنکا کیخلاف مقابلے بہت اہم ہیں،ہمارا پورا فوکس سری لنکا کے خلاف سيريز ہے، سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھےہوئے ہیں۔

مصباح الحق نےکہا کہ سليکشن کميٹی نےاچھی ٹيم بنانے کی کوشش کی ہے،ٹيم ميں تسلسل چاہتے ہيں اس لئے بہت زيادہ تبديلياں نہيں کيں۔مصباح الحق نے مزید بتایا کہ فوادعالم کی 10 سال بعد قومی ٹيسٹ کرکٹ ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں 2تبديلياں کی ہيں،فوادعالم کو افتخاراحمد کی جگہ ٹيم ميں لایا گیا ہے۔ موسی خان کی جگہ  بولنگ کے شعبے ميں عثمان شنواری کو موقع ديا ہے۔

 پاکستان کے اسکواڈ میں اظہرعلی( کپتان)،عابد علی،اسد شفیق،بابراعظم،فواد عالم،حارث سہیل،امام الحق،عمران خان،کاشف بھٹی ،محمد عباس، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)،نسیم شاہ،  شاہین شاہ، شان مسعود،یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ موسی خان ٹیم کے ساتھ رہیں گےمگر اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

سری لنکن ٹيم 2 ٹيسٹ ميچز کی سيريز کيلئے کل بروز اتوار پاکستان پہنچے گی۔ پہلا ٹيسٹ ميچ 11 دسمبرسے راولپنڈی ميں شروع ہوگا۔ دوسرے ٹيسٹ کی ميزبانی 19 دسمبر سے کراچی کا نيشنل اسٹيڈيم کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube