ہوم   > کھیل

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کیلئے انوکھا اعزاز

6 days ago

 

ٹينس اسٹار راجر فيڈرر کو ايک اور اعزاز سے نوازا جارہا ہے، ان کی تصوير والا سکہ تیار کرلیا گیا جو سوئٹزرلينڈ ميں جنوری ميں جاری کیا جائے گا۔

ٹینس اسٹار راجر فيڈرر انوکھا اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے حيات سوئس پليئر ہیں جن کی تصویر والے سکے تیار کئے گئے ہیں۔

راجر فيڈرر کی تصوير والا 20 فرانک کا چاندی کا سکہ جنوری سے مارکيٹ ميں دستیاب ہوگا جبکہ 50 فرانک کا سونے کا سکہ مئی ميں جاری کيا جائے گا۔

بلومبرگ کے مطابق گزشتہ روز (پیر کو) فیڈرر کی تصویر والے سکوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں لوگوں کی جانب سے حیرت انگیز دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

سوئس قومی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میریوس ہالیڈمن کا کہنا ہے کہ راجر فیڈرر کی تصویر والے سکوں کی فروخت کے آغاز کے چند گھنٹوں میں ہی اس کی طلب ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اوپر چلی گئی۔

ٹینس کی دنیا کے مایہ ناز 38 سالہ سوئس اسٹار اب تک مجموعی طور پر 20 گرينڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
TENNIS, ATP, ROGER FEDERE, SWISS, COMMEMORATIVE COIN, SILVER COIN, GOLD COIN, GRAND SLAM, SPORTS, SWITZERLAND
 
مقبول خبریں