ہوم   > کھیل

کرکٹ بورڈ کےمعاملات صحیح نہیں چل رہے،فواد چوہدری

4 days ago

ذمہ داری کرکٹ بورڈ پر آتی ہے

فواد چوہدری نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات صحیح نہیں چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ کرکٹ بورڈ کے معاملے اور قومی ٹیم کی کارکردگی پر واقعی کچھ کرنا پڑے گا۔انھوں نے کرکٹ بورڈ کے اخراجات پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جس طرح کی شاہ خرشیاں ہیں ، اس پر دیکھنا ہوگا۔

انھوں نے دو ٹوک کہا کہ کرکٹ بورڈ کی معاملات صحیح نہیں چل رہے،ٹیم کے خراب حالات کی ذمہ داری کرکٹ بورڈ پر آتی ہے۔ انھوں نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے بورڈ میں تبدیلی سے متعلق بیان پر اتفاق کیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں