بارسلونا کے ليونل ميسی نے ريکارڈ چھٹی بار بيلون ڈی اور ايوارڈ اپنے نام کرلیا۔
سال 2015 کے بعد ليونل ميسی نے يہ پہلا بيلون ايوارڈ جيتا ہے۔ اس سے قبل سال 2018 اور 2019 ميں اسٹار فٹبالر نے کلب اور ملک کے ليے 54 گول اسکور کيے۔
The Only. One. Ever.
Six-time Ballon d’Or winner, Leo #Messi pic.twitter.com/5PMoJGRCrY
— FC Barcelona (@FCBarcelona) December 2, 2019
ليور پول کلب کے ورجل وين ڈائيک مقابلے ميں دوسرے، جب کہ 5 بار بيلون ڈی اور ايوارڈ جيتنے والے پرتگال کے کرسٹيانو رونالڈو تيسرے نمبر پر رہے۔
لیور پول کے دفاعی کھلاڑی اسیڈیو مینے نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کا انعقاد فرانس کے شہر پیرس میں کیا گیا۔
چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اسٹار فٹبالر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق فٹ بالر ڈیویڈ بیکم، پرتگالی فٹبالر رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔