ہوم   > کھیل

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف اننگزکی شکست،سیریزبھی گئی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

آسٹریلوی بلےباز ڈیوڈ وارنر کو بہترین بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو شان مسعود 17 اور اسد شفیق 8 رنرز پر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 123 رنز پر گری جب شام مسعود 68 رنز بناکر ناتھن لیون کی گیند کا شکار بنے جبکہ 154 کے اسکور پر پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 57 رنز بنائے۔

اسکے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان نے آسٹریلوی بولرز کےخلاف مزاحمت کی کوشش کی جو کسی کام نہ آسکی۔ افتخار احمد 27، محمد رضوان 45، شاھین شاہ آفریدی اور محمد عباس ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے یاسر شاہ محض 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسراٹیسٹ:پاکستان فالو آن کا شکار،پہلی اننگزپر302رنزپرآؤٹ

آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ پلیئر آف دی میچ اور سیریز ایوارڈ لینے والے ڈیوڈ وارنر 335 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ نوجوان بالرز کے ساتھ آسٹريليا ميں کھيلنا آسان نہيں تھا لیکن آسٹريليا نے بہت اچھی کرکٹ کھيلی۔ ہميں ايک اچھی ٹيم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ٹيسٹ ميچز کے تينوں شعبوں ميں ناکام رہے لیکن سيريز سے بہت سی اچھی چيزيں بھی سيکھيں۔ بابراعظم نے اچھا کھيل پيش کيا۔

واضح رہے کہ آسٹريليا کی سرزمین پر پاکستان مسلسل پانچویں بار وائٹ واش ہوا ہے۔

پاکستان

شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔

آسٹریلیا

کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لبوشين، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Australia, Pakistan, cricket, pakvsAus, AusvsPak, David Warner, Test series, Yasir Shah
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube