ہوم   > کھیل

پاکستان کو اننگز شکست سے بچنے کیلئے مزيد 120رنز درکار

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

پاکستان ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فالو آن کے بعد چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 167 رنز بنا لیے جبکہ اننگز شکست سے بچنے کےلیے اب بھی 120 رنز درکار ہیں۔

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو شان مسعود 17 اور اسد شفیق 8 رنرز پر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 123 رنز پر گری جب شام مسعود 68 رنز بناکر ناتھن لیون کی گیند کا شکار بنے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 57 رنز بنائے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 42 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان

شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔

آسٹریلیا

کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لبوشين، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia, Cricket, tea, Adelaide Test, Shan Masood
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube