Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

میرا ہدف باکسنگ کا عالمی چیمپیئن بننا ہے، محمد وسیم

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ہدف عالمی باکسنگ چیمپیئن بننا ہے۔

محمد وسیم ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر اہل خانہ اور عزیز اقارب نے محمد وسیم کا استقبال کیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہیں تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ کھیل پر میری مکمل توجہ ہے اور میرا ہدف ورلڈ چیمپیئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ورلڈ چیمپئن کو شکست دے کر انہیں نے یہ مقابلہ جیتا۔ میں پاکستان کےلئے کھیلتا ہوں اور اس ہی کےلئے کامیابیاں حاصل کرتا ہوں۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ انہیں اپنی کمپنی اور پاک فوج کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Boxing, Muhamamd Waseem, World Champion, Quetta airport
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube