فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 589 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے۔
ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 302 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی جس میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مزید 287 رنز کا اضافہ کیا۔
ڈیوڈ وارنر نے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنائی جس کے بعد وہ 300 سے زائد رنز بنانے والے آسٹریلیا کے ساتویں بلےباز بن گئے۔
جو برنز 4، مارنس لبوشين 162 اور اسٹیو اسمتھ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاھین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ محمد عباس اور یاسر شاہ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
پاکستان
شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔
آسٹریلیا
کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لبوشين، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔