ہوم   > کھیل

پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کے 475 رنز، وارنر کی ڈبل سنچری

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے پاکستان کےخاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 475 رنز بنا لیے۔

ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 302 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی تو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 166 اور مارنس لبوشين نے 126 رنز بنا رکھے تھے۔

مارنس لبوشين نے اپنے 150 رنز اور ڈیوڈ وارنر نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 369 پر گری جب مارنس لبوشين شاھین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چائے کے وقفے تک ڈیوڈ وارنر 261 اور اسٹیو اسمتھ 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان

شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔

آسٹریلیا

کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لبوشين ، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
David Warner, Pakistan, Smith, Australia, Adelaide Test, Cricket
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube