Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > کھیل

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ايڈيليڈ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ايڈيليڈ ٹيسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، جس میں پنک گیند استعمال ہوگی۔ پاکستانی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سات فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 19سال کے تیز بولر محمد موسیٰ کو ٹیسٹ کيپ مل دی گئی ہے۔

سابق فاسٹ بولر وسيم اکرم نے محمد موسیٰ کو ٹيسٹ کيپ دی۔ 16سال کے تیز بولر نسیم شاہ کو ایڈیلیڈ میں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حارث سہیل کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 30 سالہ حارث سہیل برسبین ٹیسٹ میں 1 اور 7 رنز بنائے تھے۔

قومی ٹیم میں تیسری اہم تبدیلی عمران خان کی جگہ کی گئی ہے۔ 36 ماہ بعد ٹیسٹ کھیلنے والے عمران خان نے برسبین ٹیسٹ میں 24 اوورز میں 73 رنز کے بدلے پیٹ کمنز کی وکٹ حاصل کی تھی، ان کی جگہ محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

ٹیم کا اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کا آخری موقع ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگ اور 5 رنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube