ہوم   > کھیل

یاسر شاہ کی گیند پر اسٹیو اسمتھ آؤٹ کیوں ہوئے

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 4 months ago

کوشش ہوگی اگلی بار یاسر کی گیند پرآؤٹ نہ ہوں

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاتھوں مسلسل ساتویں بار آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی بلےباز اسٹیو اسمتھ محتاط ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کوشش ہوگی اُن کے ہاتھوں آؤٹ نہ ہوں اور اگلی بار ياسر کو سنبھل کر کھيلوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ یاسر شاہ نے گيند اچھی سوئنگ کی تھی۔

برسین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

اسٹیو اسمتھ نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ میچ میں ناکام ہوتے ہیں تو خود کو سزا دیتے ہیں۔ برسبین میں 4 رنز پر آوٹ ہونے پر اسٹیڈیم سے ہوٹل تک 3 کلو میٹر کا فاصلہ بس کے بجائے دوڑ کر طے کیا۔

گابا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے اسمتھ کو ساتویں بار آؤٹ کرکے ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کرکے اپنی کامیابی کا اظہار کیا تھا۔ یاسر شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ بھی اسمتھ کو آؤٹ کرکے حاصل کی تھی۔

پہلے ٹیسٹ میں مہمان پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Steven Smith, Yasir Shah, wickets, Brisbane Test, Adelaide, Australia, Pakistan, cricket
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube