ہوم   > کھیل

پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹيم آسٹريليا کےخلاف دوسرا ٹيسٹ کھیلنے کےلیے ايڈيليڈ پہنچ گئی۔

 ايڈيليڈ ميں شيڈول ڈے نائٹ ٹيسٹ کےلیے قومی کھلاڑی 27 نومبر سے تياريوں کا آغاز کريں گے۔

برسین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹيم ميں تبديليوں کےساتھ بيٹنگ آرڈر بھی تبديل کيا جاسکتا ہے۔ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بيٹنگ کروائے جانے کا امکان ہے۔

کپتان اظہر علی کی 28 اور امام الحق کی 27 نومبر کو پریس کانفرنس شیڈول ہے۔

برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان اور آسٹريليا کے درمیان دوسرا ٹيسٹ 29 نومبر سے ايڈيليڈ ميں شروع ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia, cricket, second Test, Adelaide, Day-Night match, Samaa sports, Babar Azam, Azhar Ali
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube