Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

آسٹریلیا:انڈین ٹیکسی ڈرائیورنےپاکستانی کھلاڑیوں کےدل جیت لیئے

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 8 months ago

آسٹریلیا میں ایک ٹیکسی چلانے والے بھارتی شہری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی ڈرائیور کی ملاقات کیسے ہوئی۔ اس بات کا ذکر خوبصورت انداز میں پاک آسٹریلوی پہلے ٹیسٹ میچ میں ریڈیو کیلئے کمنٹری کرنے والی خاتون نے کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کرکٹ کمنٹریٹر الیسن مشل کا کہنا تھا کہ ان کی ہوٹل کے باہر ایک ایسے ٹکسی ڈرائیور سے ملاقات ہوئی، جو پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی ٹیکسی میں سوار کرا چکا تھا۔

ٹیکسی ڈرائیور کو جب میں نے بتایا کہ مجھے ہوٹل سے گراؤنڈ جانا ہے تو اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کرکٹ سے وابستہ ہیں؟، یا آپ میچ دیکھنے جا رہی ہیں؟ جس پر میں نے اسے بتایا کہ ہاں میں کرکٹ کیلئے کمنٹری کرتی ہوں۔

ایلسن مشل کے مطابق میری بات سن کر ٹیکسی ڈرائیور کافی خوش ہوا اور اس نے اپنا موبائل نکال کر مجھے تصاویر دکھائیں۔ ان تصاویر میں وہ ٹیکسی ڈرائیور 5 پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود تھا، جس میں نسیم شاہ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر 2 کھلاڑی شامل تھے۔

یہ صبح پونے 6 بجے کا وقت تھا، ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ اس سے قبل وہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی مل چکا ہے۔ کچھ روز قبل انہوں نے اس کی ٹیکسی میں سفر کیا اور اس سے پوچھا کہ ہمیں کسی اچھے انڈین ریسٹورنٹ کھانا کھانے کیلئے جانا ہے، جس پر ٹیکسی ڈرائیور انہیں ریسٹورنٹ لے گیا۔

جب پاکستانی کھلاڑی ٹیکسی سے اترے تو انہوں نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو پیسے دیئے تو ٹیکسی ڈرائیور نے پیسے لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ میری طرف سے ہے۔ جس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔

ٹیکسی ڈرائیور ان کی بات سن کر راضی ہوگیا اور پھر پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے ہمراہ یادگار تصاویر بھی بنائیں۔ ٹیکسی ڈرائیور کی زبانی یہ کہانی سننے کے بعد آسٹریلوی کمنٹریٹر بھی اتنا متاثر ہوئے کہ وہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے مداح نظر آنے لگے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube