ہوم   > کھیل

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

2 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

میزبان آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کےخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم اسد شفیق کے 76 رنز کی بدولت 240 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد دن کا اختتام ہوگیا تھا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں دوسرے روز پراعتماد بیٹنگ شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 222 رنز جوڑے، جس کے بعد اوپنر جو برنز 97 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں اب تک 90 رنز بن چکے ہیں جس میں ڈیوڈ وارنر کے 35 اور مارنس لبوشین کے 55 رنز شامل ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز بناکر آؤٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت گابا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان

کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان مسعود، حارث سہیل، افتخار احمد، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاھین شاہ آفریدی، عمران خان، نسیم شاہ۔

آسٹریلیا

کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia, Cricket, Brisbane, Gabba, First Test, ICC, David Warner, Joe Burns, #AUSvsPAK
 
مقبول خبریں