Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

محمدرضوان کے غلط آؤٹ پربریٹ لی کادلچسپ مذاق

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 8 months ago

فاسٹ بالر نے بتایا، یہ ہوتی ہے نوبال

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی پہلی اننگز ميں محمد رضوان تھرڈ امپائر کے غلط فيصلے کا شکار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پرفاسٹ بالر بريٹ لی نے بھی اس فیصلے پر تھرڈ امپائرکا مذاق اڑا ڈالا۔

پيٹ کمنز کی گيند پر کيچ آؤٹ ہونے والے محمد رضوان کیلئے فيلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر سے رابطہ کيا جنہوں نے مختلف زاویوں سے ری پلے دیکھا۔

واضح طور پر کمنز کا پاؤں لائن سے باہر تھا جس پر کھلاڑیوں سمیت کمنٹيٹرز کوبھی اميد تھی کہ فيصلہ رضوان کے حق ميں آئے گا۔

حیرت انگیز طور پر ٹی وی امپائر مائيکل گف نے ٹيکنالوجی کے استعمال کے باوجود غلط فيصلہ سنايا۔ متنازع فيصلے پر آسٹريلوی کمنٹيٹرزچيخ پڑے جبکہ شين وارن نے بھی فيصلے کو انصافی قرار ديا۔

میچ کے بعد ايڈٰم گلکرسٹ اور بريٹ لی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے تھرڈ امپائر کا مذاق اڑايا۔

بریٹ لی نے مسکراتے ہوئے تصوير شيئر کی اور امپائر کو بتايا " ارے يہ نو بال ہوتی ہے"۔

 

 

ایڈم گلکرسٹ نے ناقص امپائرنگ پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا " بريٹ لی فاسٹ بولر ہے ليکن انہيں بھی علم ہے کہ يہ نوبال تھی"۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube