Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

کچی بستی کی پکی باکسر، رقیہ کیلئے برانز میڈل

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ایبٹ آبادکی 15سالہ باکسر نے نیشنل گیمز میں میڈل جیتا

جذبہ اور لگن ہو تو کچھ بھی مشکل نہیں، ايبٹ آباد ميں کچی بستی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ رقیہ نے نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز ميڈل حاصل کرليا، علاقہ مکینوں نے واپسی پر ہونہار بیٹی کا شاندار استقبال کیا۔

ایبٹ آباد ميں کچی بستی کی 15 سالہ رقیہ نے والدين کا سر فخر سے بلند کرديا۔ پشاور میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں برانز میڈل جیت کر تيسری پوزيشن حاصل کی۔

غربت کے باوجود والد نے بیٹی کا ہر قدم پر ساتھ ديا، اپنی مدد آپ کے تحت گھر ميں ہی باکسنگ کے گُر بھی سکھائے۔

ہونہار لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ صرف 3 ماہ میں اپنی بیٹی کو خود باکسنگ کی ترتیب دی ہے، جس کے بعد اس نے نیشنل گیمز میں برانز میڈل جیتا۔

رقیہ شاندار جیت کے ساتھ گھر پہنچی تو بستی کے مکینوں نے بھی اس کا پرتپاک استقبال کيا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ حکومت غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بچی کی حوصلہ افزائی اور اسے کوچز کی نگرانی میں تربیت کیلئے تعاون کرے۔

رقیہ نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو وہ دنيا بھر ميں ملک کا نام روشن کرسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ABBOTABAD, BOXING, GIRL, NATIONAL GAMES, PAKISTAN, SLUM GIRL, BRONZE MEDAL, PESHAWAR, KP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube