فوٹو: اے ایف پی
برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت گابا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز بہتر انداز میں کیا لیکن 75 رنز پر شان مسعود کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمد وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے۔
قومی ٹیم کی 5 وکٹیں 94 رنز پر گر چکی تھی تاہم اسکے بعد اسد شفیق اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے 49 کی شراکت قائم کی۔ رضوان 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Australia’s day!
Asad Shafiq battled hard with a valiant 76, but the home team’s bowlers were exceptional, bowling Pakistan out for 240. Mitchell Starc was the pick of the bowlers with 4/52.#AUSvPAK Scorecard ⬇️ https://t.co/0d3zlDrR8C pic.twitter.com/NqevQ7zwJG
— ICC (@ICC) November 21, 2019
اسد شفیق اور یاسر شاہ نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 84 بنائے۔ یاسر شاہ 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسد شفیق سب سے زیادہ 76 رنز بناکر پیٹ کمنس کی گیند بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی اننگز کے خاتمے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم کل 22 نومبر کو اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گی۔
پاکستان
کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان مسعود، حارث سہیل، افتخار احمد، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاھین شاہ آفریدی، عمران خان، نسیم شاہ۔
آسٹریلیا
کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لیبس شیگن، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔